ETV Bharat / state

خطہ مراٹھواڑہ میں کووڈ 19: ایک دن میں مزید 46 ہلاکتیں

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر اورنگ آباد ہے، جہاں 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 13 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے بعد ضلع لاتور میں 303 نئے کیسز اور 10 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 1:33 PM IST

خطہ مراٹھواڑہ میں کووڈ 19: ایک دن میں مزید 46 ہلاکتیں
خطہ مراٹھواڑہ میں کووڈ 19: ایک دن میں مزید 46 ہلاکتیں

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا سے 46 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ خطے میں کورونا کے 1،606 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع ہفتہ کے روز ہیلتھ افسران نے دی۔

علاقہ کے سبھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق 'کورونا سے سب سے زیادہ متاثر اورنگ آباد ہے، جہاں 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 13 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے بعد ضلع لاتور میں 303 نئے کیسز اور 10 مریضوں کی موت ہوگئی۔

وہیں ضلع بیڈ میں 178 نئے کیسز اور7 اموات، ضلع ناندیڑ میں 283 نئے کیسز اور پانچ اموات، ضلع پربھنی میں 88 نئے کیسز اور پانچ اموات، ضلع عثمان آباد میں 275 نئے کیسز اور چار اموات، ضلع جالنہ میں 119 نئے کیسز اور دو اموات اور ضلع ہنگولی میں 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔'

دریں اثنا مہاراشٹرمیں اب تک کورونا وائرس کے 11.67 لاکھ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 31،756 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'شیوسینا کے ساتھ چھوڑتے ہی این ڈی اے بکھر گیا'

ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے 8.34 لاکھ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بھر میں فی الحال کورونا کے 3.88 لاکھ ایکٹیو کیسز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.