ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 4210 نئے کیسز، 88 کی موت - مراٹھواڑہ میں کورونا

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4210  نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 88 مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 4210 نئے کیس
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 4210 نئے کیس
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 2:19 PM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے نئے معاملے تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 4210 نئے واقعات سامنے آئے ہیں، جبکہ 88 مریضوں کی موت ہوگئی۔

صحت افسران نے بدھ کے روز یہ معلومات فراہم کی۔ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے جمع کی گئی معلومات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا جہاں انفیکشن کے 1116 نئے واقعات رونما ہوئے تھے اور 43 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

اس کے بعد ناندیڑ میں 950 نئے کیسز سامنے آئے اور وہاں 20 افراد کی موت ہوگئی۔ پربھنی میں 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور نو افراد کی موت واقع ہوگئی۔ لاتور میں 557 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ 224 نئے کیسز ہنگولی میں رپورٹ ہوئے ہیں اور دو افراد کی موت ہوگئی ۔318 نئے کیسز بیڑ میں رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کی موت ہوگئی۔ اسی دوران عثمان آباد میں 224 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.