ریاست مہاراشٹر میں خطۂ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 416 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اطلاع محکمۂ صحت کے افسران نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے آٹھ افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔
تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع اورنگ آباد میں 86 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو مریضوں کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 41 نئے کیسز اور دو اموات، ضلع بیڈ میں 73 نئے کیسز اور ایک موت، ضلع لاتور میں 49 نئے کیسز اور ایک موت، ضلع پربھنی میں 10 نئے کیسز اور ایک موت، ضلع جالنہ اور عثمان آباد میں 98-98 جبکہ چار نئے کیسز ضلع ہنگولی میں رپورٹ ہوئے۔
اسی مدت کے دوران ریاست بھر سے 5027 نئے متاثرہ کیسز اور 161 اموات کی اطلاعات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17.10 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 11062 مریضوں کے صحت مند ہونے کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 15.61 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور اب تک 44965 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ریاست کے مختلف ہسپتالز اور کووڈ کیئر سنٹرز میں 1.02 لاکھ مریض علاج کرا رہے ہیں۔