ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے409 نئے معاملے

اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 24889 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 731 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

اورنگ آباد میں کورونا کے409 نئے معاملے
اورنگ آباد میں کورونا کے409 نئے معاملے
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 10:26 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ رات کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 409 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 24889 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ تشویش میں ہے۔ضلع میں 831 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 19128 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔

وہیں کورونا کے 5030 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئیں: مہاراشٹر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ

مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھوم سکے۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سماجی دوری اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

وہیں ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپوٹ بنائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.