مختلف ضلعی صدر دفاتر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ، اس عرصے کے دوران ضلع اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 327 کیس درج ہوئے اور 11 مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ لاتور ضلع میں اس دوران کورونا کے 124 نئے معاملے اور 7 افراد کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد میں کورونا کے 91 مریض
اس کے علاوہ ناندیڑ میں ایک کی موت اور 115 نئے معاملے، عثمان آباد میں دس اموات اور 153 نئے معاملے، پربھنی میں 81 نئے معاملے اور چار اموات، ضلع بیڈ میں 307 نئے معاملے اور ضلع جالنا میں 38 نئے معاملے اور دو اموات ہوئی ہے تو وہیں ضلع ہنگولی میں ایک شخص کی کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی۔