اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 کے 3403 نئے کیسز درج ہوئے اور 102 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔
یہ معلومات طبی عہدیداروں نے جمعہ کو دی ہے۔ تمام ضلعی صدر دفاتر سے یونیوارتا کے ذریعے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفیکشن کے 427 نئے معاملات سامنے آئے اور 27 افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد اورنگ آباد میں 530 نئے کیسز درج ہوئے اور 24 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ بیڑ میں 992 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور 14 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
عثمان آباد میں 534 کیسز اور 11 افراد کی موت، جالنا میں 488 نئے کیس اور 11 اموات، پربھنی میں 141 نئے کیسز اور نو مریضوں کی موت ہوئی۔
ناندیڑ میں 162 نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ تین افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں ہنگولی میں 72 نئے کیسز درج ہوئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔