ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 327 نئے کیسز - مراٹھواڑہ میں کورونا کے نئے کیسز

مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 327 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 327 نئے کیسز
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 327 نئے کیسز
author img

By

Published : Jul 24, 2021, 2:30 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ( کووڈ -19) کے 327 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور چار مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ طبی حکام نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔

تمام ضلع صدر دفاتر سے یو این آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس خطے کے آٹھ اضلاع میں بیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا، یہاں 183 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Update: بھارت میں کورونا کے 39,097 نئے کیسز، 546 اموات درج

وہیں اورنگ آباد میں 31 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ جالنہ میں پانچ کیسز درج کئے گئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔ عثمان آباد میں 72 کیسز، لاتور میں 27 کیسز، ناندیڑ میں پانچ کیسز، ہنگولی میں چار کیسز درج کئے گئے ہیں۔ پربھنی میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

وہیں بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 39,097 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد 3,13,32,159 ہوگئی ہے۔ وہیں، 546 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,20,016 تک پہنچ گئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.