ETV Bharat / state

گوا میں اقتدار میں آنے پر 300 یونٹ بجلی مفت میں ملے گی: کیجریوال - بھارتیہ جنتا پارٹی

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی گوا اسمبلی انتخابات کے بعد اقتدار میں آئی تو ریاست کے ہر کنبہ کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔

گوا میں اقتدار میں آنے پر 300 یونٹ بجلی مفت میں ملے گی: کیجریوال

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 10:23 PM IST

کیجریوال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہر کنبہ کو ہر ماہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ اگر دہلی میں لوگوں کو مفت بجلی دی جاسکتی ہے تو پھر گوا کے لوگوں کو مفت بجلی کیوں فراہم نہیں کی جاسکتی ہے۔ "

انہوں نے بتایا کہ ساحلی ریاست کے پاس اس کے استعمال سے کہیں زیادہ بجلی ہے لیکن بجلی کی مسلسل کمی ہوتی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ 87 فیصد بجلی صارفین ان کی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے اور پرانے بل معاف کردیئے جائیں گے۔

دہلی کے وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ہوگی اور کسانوں کو مفت بجلی دی جائے گی۔ جون 10 میں کانگریس کو چھوڑ کر 10 جن ممبران اسمبلی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوئے تھے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلی ممبران ترقی کی خاطر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ کیا ترقی ہوئی ہے؟ اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس نے پیسوں کے لئے پارٹی بدلی۔ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔

کجریوال ریاست کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ جنہیں اپوزیشن میں رہنا چاہئے وہ اقتدار میں ہیں اور جن کو اقتدار میں رہنا چاہئے وہ اپوزیشن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امسال 'بھارت رتن ایوارڈ' ڈاکٹرز کو ملنا چاہیے: کیجریوال

واضح رہے کہ گوا قانون ساز اسمبلی کے انتخابات فروری 2022 میں ہوں گے۔ عام آدمی پارٹی نے 2017 کے انتخابات میں 39 نشستوں پر مقابلہ کیا تھا لیکن اس نے ایک بھی نشست حاصل نہیں کی تھی۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.