ترمکھے نے بتایا کہ ہم ویڈیو اور تمام تفصیلات دیکھ رہے ہیں، تینوں مقدمات میں سے ایک کیس کے سلسلے میں ونئے دوبے نامی شخص کو گرفتار کیا گیا، اور اسے مقامی عدالت نے 21 اپریل تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
دوبے پر تعزیرات ہند کی دفعہ 117، 153 اے، 188، 269، 270 اور 505 (2) کے علاوہ وبائی امراض سے متعلق قانون کی دفعہ 3 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دوبے پر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تارکین وطن مزدوروں کو اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز تارکین وطن مزدوروں کا ایک بہت بڑا ہجوم ممبئی کے باندرا ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوگیا تھا، یہ تمام مزدور گھر جانے کے لیے اسٹیشن پہنچ گئے۔ ان مزدوروں کو امید تھی کہ لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔ان کومزدوروں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا، تاہم اب تارکین وطن مزدوروں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے، واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاون میں مزید تین مئی تک کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔