ممبئی: ملک کی اقتصادی دار الحکومت ممبئی کے انٹاپ ہل علاقے میں شیخ مصری درگاہ کے 253 مکین گزشتہ کئی برسوں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ وجہ حکومت اور بلڈر کی عدم توجہی بتائی گئی ہے۔ یہ معاملہ ایوان اسمبلی میں بھی گونجا ہے۔علاقے کے رکن اسمبلی تمل سیلون نے حکومت سے شکایت کی ہے۔ Antop Hill Residents Issue
اطلاعات کے مطابق علاقے کے مکینوں کے ساتھ بلڈر کی بے رخی جو اسی طرز پر ہے۔ جہاں لوگوں کے بسے آشیانے از سر نو تعمیر کے نام پر مسمار کر دے گئے اور اب یہاں کے مکین لاوارث ہو چکے ہیں۔
مکینوں کی سامنے سب سے بڑا مسئلہ اب رہنے کا جو مسمار ہوجانے کے بعد کئی برسوں سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کیونکہ بلڈر نہ تو کرایہ دے رہے ہیں اور نہ ہی حکومت کسی ٹرانزٹ کیمپ کا ان کے لیے بندوبست کر رہی ہے۔
چونکہ اس علاقے کی از سر نو تعمیر کرنے والا بلڈر اومکار جیل میں ہے۔ اس لیے مکین ایس آر کے اعلیٰ افسران سے اس بارے میں بات چیت کر ررہے ہیں کہ اسکے لئے کوئی خطر خواہ نتیجہ نکالا جائے، تاکہ 253 لوگوں کے اجڑے آشیانے پھر سے تعمیر کیے جائیں۔