اطلات کے مطابق کل رات طاقتور مچھلی ماہی گیروں کے جال میں الجھ گئی اور اس نے خود کو آزاد کرنے کے لئے خوب جدوجہد کی، لیکن ناکام رہی۔
اندھیرے اور خرابی موسم کے سبب، فشنگ ٹرالر نے اس بڑی مخلوق کو اپنے پیچھے جالوں میں گھسیٹتے ہوئے واپس ممبئی جانے کا فیصلہ کیا۔
اکھل بھارتیہ مچھلی مار کریتی سمیتی کے صدر اور ماہی گیروں کے ممتاز رہنما دامودر ٹنڈیل کو ماہی گیروں نےمطلع کیا، اور پھر اسے ساحل سمندر تک لے جایا گیا، جہاں سے اس طاقتور مچھلی کو ایک کرین کے ذریعہ نکالا گیا۔
مچھلی کو دیکھ کر دیگر متجسس ماہی گیر سیلفی کلک کرنے کے لیے جمع ہوگئے۔
مزید پڑھیں:
مراٹھواڑہ میں ایک دن میں کورونا کے 1240 نئے کیسز
ماہی گیر اس مچھلی کو 'دیو ماس' کہتے ہیں۔ سمندر سے نکالنے کے بعد ایک تاجر نے اسے خرید لیا، جو وہیل مچھلی سے تیل نکالے گا اور بعد میں باقیات کو دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔