علاقہ کے ہیلتھ افسران نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
خطہ کے تمام ضلع ہیڈکوارٹر ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 'کووڈ 19' کے 1023 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ مریضوں کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 566 نئے کیسز اور دو افراد کی موت، ضلع جالنہ میں 308 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ضلع بیڈ میں 260 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت، ضلع لاتور میں 110 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ضلع عثمان آباد میں 69 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت اور ضلع ہنگولی میں 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔