مقتول کی شناخت وکی غازی کے طور پر ہوئی ہے جس کی عمر 23 برس بتائی جا رہی ہے۔وہ اوشیوارہ کے نربدا اپارٹمنٹ میں تیسرے منزلے کے روم نمبر 331 میں رہتا تھا۔
واردات کے دوران کسی کو خبر بھی نہیں ہوئی۔ واردات کے ایک گھنٹے کے بعد مقتول کے والد نے پولیس کو فون کر کے اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے وکی غازی کو کوپر ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔ابتدائی جانچ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ قتل کسی قریبی نے کیا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔