مہاراشٹرکےضلع تھانے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2193 نئے کیسز سامنے آنے سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4،74،987 ہوگئی۔ ایک افسر نے منگل کے روز یہ اطلا ع دی ۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 7728 ہوگئی ہےاور
شرح اموات 1.62 فیصد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ ضلع پالگھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 89،781 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1،603 ہوگئی ہے۔