ان 21 افراد میں 20 طلبا اور ایک اسٹاف ممبر شامل ہیں۔ان میں سے تین افراد آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑا کیوں کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔
تینوں کی کورونا رپورٹ مثبت تھی۔ احتیاط کے طور پر انتظامیہ کی جانب سے ہندی وشوا کالج میں کورونا ٹیسٹ کیمپ لگایا گیا تھا۔ اس میں 112 طلباء کا اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ جمعرات کو بقیہ اساتذہ اور عملہ کے ساتھ طلباء کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اور تقریبا 200 تا 225 افراد کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔