مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 200 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور تین لوگوں کی موت ہو گئی۔محکمہ صحت کے افسران نے یہ اطلاع دی ہے ۔
تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے بیڑ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 94 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔
اس کے بعد اورنگ آباد میں 32 کیس اور ایک شخص کی موت ہوئی۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 3 کروڑ 24 لاکھ سے متجاوز
جالنا میں ایک کیس سامنے آیا اور ایک شخص کی موت ہو ئی ہے ۔ عثمان آباد میں 49، لاتور میں 18، پربھنی میں تین، ناندیڑ میں دو اور ہنگولی میں ایک کیس درج کیا گیا۔
یو این آئی