ممبئی کرائم برانچ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمین جو پیشے سے لون ایجنٹ ہیں ایک گھر کرایہ پر لیتےتھے اور اس گھر کے پتہ پر فرضی بینک کھاتہ کھولنے کے بعد ہوم لون لیا کرتے تھے۔
ملزمین کی جانب سے پیش کئے گئے جعلی دستاویزات سے بینک عہدیدار بھی دھوکہ کھاجاتے۔
دھوکہ دہی کا پتہ اس وقت چلا جب قرض کی وصولی کےلیے قرض دہندہ کے مکان پر بنک کے عہدیدار پہنچے تھے۔
تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزمین نے بینک آف انڈیا، فیڈرل بینک، آئی ڈی بی آئی بینک کے علاوہ دیگر بنکوں کو دھوکہ دیکر لون حاصل کیا تھا۔
کرائم برانچ کے مطابق اس گینگ میں کئی لوگ شامل ہوسکے ہیں۔
دونوں ملزمین کے پاس سے فرضی آدھار کارڈ، بینک پاس بک سمیت کئی دستاویز برآمد کئے گئے جبکہ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں یکم اگست تک پولیس تحویل میں دی دیا گیا۔