اس دوران اورنگ آباد شہر میں ہجوم والے علاقوں میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔
کرفیو کے دوران صرف میڈیکل اسٹور ہسپتال کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے والوں اور باہر گھومنے والوں کی گاڑیاں بھی ضبط کی جائے گی اور ان پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔
کرفیو کے دوران اورنگ آباد شہر کے کئی اہم چوراہوں پر چیک پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں اور ہر ایک پر نظر رکھی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 32 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہےجن میں سے تین افراد کی موت ہوچکی ہے 14 کورونا وائرس کے منفی مریضوں کو ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اور کئی مریض اورنگ آباد کے کووڈ 19 سینٹر میں زیر علاج ہے۔اور متعدد افراد کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے۔