ETV Bharat / state

ممبئی 93 بم دھماکہ کیس: روبینہ میمن کی پیرول منظور - اردو خبریں

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں سنہ 1993 میں ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں کے الزام میں سزا یافتہ روبینہ سلیمان میمن کی بامبے ہائی کورٹ نے 6 روز کی پیرول منظور کر لی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 12:57 PM IST

ممبئی میں سنہ 1993 میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کلیدی ملزمین میں سے ایک روبینہ سلیمان میمن کی بامبے ہائی کورٹ نے 6 روز کی پیرول منظور کر لی ہے۔ ہائی کورٹ کے جج ایس ایس شندے اور ابھئے اہوجا کی بینچ نے یہ پیرول منظور کی ہے۔

بیٹی کے شادی میں شامل ہونے کی خواہش:

روبینہ میمن نے ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے کی اجازت دینے کی گزارش کی تھی۔ عرضی میں 6 روز کی پیرول منظور کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔ 8 جنوری کو روبینہ کی بیٹی کی شادی ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 1993 میں ممبئی کے 13 مقامات پر بم دھماکے ہوئے تھے۔ اس معاملے میں روبینہ میمن کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت نے سزائے عمر قید سنائی ہے۔ فی الحال روبینہ پونے کی یروڈا جیل میں ہے۔

سنہ 1993 میں ممبئی میں کیا ہوا؟

سنہ 1993 میں ممبئی کی ماہم مچّھی مار کالونی، زویری بازار، دادر پلازہ سنیما، سینچری بازار، کاتھا بازار، ہوٹل سی راک، سہار ایئرپورٹ، ہوٹل جوہو سینٹر، ورلی، بامبے اسٹاک ایکسچینج اور پاسپورٹ آفس میں بم دھماکے ہوئے تھے۔ ان بم دھماکوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک ہزار 400 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ میمن برادران کو قرار دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.