مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 1599 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ اس دوران کورونا سے 66 مریضوں کی ہلاکت درج کی گئی۔ اس کی اطلاع ہیلتھ افسران نے دی۔
تفصیلات کے مطابق خطہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سے سب سے زیادہ متاثر ضلع لاتور رہا جہاں کورونا وائرس کے 181 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور اس دوران 24 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 228 نئے کیسز اور 23 مریضوں کی موت، ضلع عثمان آباد میں 303 نئے کیسز اور آٹھ مریضوں کی موت، ضلع ناندیڑ میں183 نئے کیسز اور پانچ مریضوں کی موت، ضلع جالنہ میں 72 نئے کیسز اور چار مریضوں کی موت، ضلع پربھنی میں 67 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت، ضلع ہنگولی میں 29 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت اور ضلع بیڑ میں کورونا وائرس کے 536 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
یو این آئی