ETV Bharat / state

آن لائن سٹہ کا انکشاف، 15 گرفتار - آئی پی ایل پر آن لائن سٹہ

شہر اورنگ آباد میں سٹی پولیس چوک نے آئی پی ایل پر آن لائن سٹہ بازی کرنے کی پاداش میں 15 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

آن لائن سٹہ کا انکشاف، 15 گرفتار
آن لائن سٹہ کا انکشاف، 15 گرفتار
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 8:03 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں سٹی پولیس چوک نے آئی پی ایل پر آن لائن سٹہ کا انکشاف کرتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

یہ کاروائی اورنگ آباد کے شاہراہ این 12 علاقے میں ایک عمارت میں پیش آئی جہاں آن لائن سٹہ جاری تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر 15 ملزموں کو گرفتار کیا۔

آن لائن سٹہ کا انکشاف، 15 گرفتار

واضح رہے کہ اورنگ آباد کے سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں آن لائن سٹہ کھیلنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے دیر رات یہ کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: گوا میں آئی پی ایل سٹا ریکٹ کا انکشاف، چار گرفتار

سٹی چوک پولیس نے ان ملزمان کے قبضے سے پچاس سے زیادہ موبائل، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ کے علاوہ دیگر الیکٹرانک سامان ضبط کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کی عمر اٹھارہ سے تیس سال تک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.