اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 1،486 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں جب کہ 64 افراد کی موت ہوئی ہے۔
طبی حکام کے مطابق تمام ضلع کے صدرمقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں 179 نئے کیسز اور 22 افراد کی موت ہوئی ہے۔
اس کے بعد اورنگ آباد میں 229 کیسز اور 29 اموات، عثمان آباد میں 210 نئے کیسز اور 8 اموات، پربھنی میں 88 کیسز اور 4 اموات، نانڈیڑ میں 150 کیسز اور 3 اموات، جالنہ میں91 کیسز اور 3 اموات، ہنگولی میں 21 کیسز اور 3 اموات، بیڑ میں 509 کیسز جب کہ ایک شخص کی موت درج کی گئی ہے۔
دریں اثناء گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کووڈ کے 18،600 نئے کیسز درج کئے گئے، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 57،31،817 ہوگئی جب کہ مزید 402 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 94،844 ہوگئی ہے۔