پارٹی نے سابق مرکزی وزیر پرتھوی راج چوہان کو جنوبی کراڈ نشست سے، سابق وزیر اعلی اشوک چوہان کو بھوکر سے اور ریاستی کانگریس کے صدر بالا صاحب تھورات کو سنگم نیر سے امیدوار بنایا ہے۔
کسان کانگریس کے سربراہ نانا پٹولے کو سنکولی سےاور ایس ٹی کے محکمہ کے سربراہ ڈاکٹر نتن راوت کو ناگپور (مختص) نشست سے انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلی ولاس راؤ دیشمکھ کے بیٹے دھیرج ولاس راؤ لاتور اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
پارٹی نے کچھ متنازع رہنماؤں کو بھی ٹکٹ دیا ہے اور مبینہ طور پر ایک قبائلی لڑکی سے بدسلوکی کے الزام سے گھرے سبھاش دھوتے کو راجورا سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
کانگریس کا مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ہے۔ دونوں جماعتیں مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
آج اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔ 21 اکتوبر کو ووٹنگ کی تاریخ ہے اور ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔