ETV Bharat / state

پانچ برسوں میں 14591 کسانوں نے خودکشی کی - مہاراشٹر میں کسانوں نے خودکشی

کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کرنے والی برسراقتدار حکومت دور میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مہاراشٹر میں پانچ برسوں میں تقریباً 15 ہزار کسانوں نے خودکشی کی ہے۔

مہاراشٹر میں ریاستی امداد اور بحالی وزیر وجے وڈٹّیوار

author img

By

Published : Mar 2, 2020, 7:00 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:43 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں ریاستی امداد اور بحالی وزیر وجے وڈٹّیوار نے پیر کو دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر سنہ 2014 سے اگست سنہ 2019 کے درمیان 14591 کسانوں خودکشی کی ہے۔

اتنا ہی نہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ناگپور اور امراوتی ریونیو ڈویژن کے تحت آنے والے 11 اضلاع میں سنہ 2019 میں 1286 کسانوں نے خودکشی کی ہے۔

محکمہ ریونیو کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق سن 2015 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب صرف گزشتہ برس نومبر سنہ 2019 میں تین سو کسانوں نے خودکشیاں کی، تھیں،تاہم خودکشی کی یہ شرح گذشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 61 فیصد زیادہ ہے

وجے وڈٹّیوار نے یہ معلومات ریاستی قانون ساز کونسل میں کانگریس ایم ایل سی شرد رنپیسے کے ذریعہ اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے دی ہے۔

وڈٹّیوار نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ 'اکتوبر 2014 سے اگست 2019 تک 14591 کسانوں نے خود کشی کی ہے، جن میں سے 5430 معاملات کسی بھی مدد کے لیے نا اہل قرار دیے گئے ہیں، جبکہ 214 معاملات کی تفتیش زیر التوا ہے'۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مہاراشٹر کے چھ اضلاع میں کسانوں کے لیے خصوصی پیکیج بھی ہے، جہاں کسانوں کی خودکشیوں کی بڑی تعداد میں اطلاعات ہیں۔

وجے وڈٹّیوار نے یہ معلومات ریاستی قانون ساز کونسل میں کانگریس ایم ایل سی شرد رنپیسے کے ذریعہ اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے دی ہے

بی جے پی کے ایم ایل سی پروین فوکے کے ذریعہ اٹھائے گئے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر وڈٹّیوار نے کہا کہ 'ناگ پور اور امراوتی ڈویژن کے گیارہ اضلاع میں سنہ 2019 کے میں 1286 کسانوں کے خودکشی کی اطلاع ملی ہے'۔

واضح رہے کہ مہا وکاس آگھاڑی حکومت نے حال ہی میں کسانوں کے لیے قرض معافی سکیم کا اعلان کیا تھا۔

بھارت کی اہم اور خوشحال ریاستوں میں مہاراشٹر کو بھی شمار کیا جاتا ہے، اس خوشحال ریاست میں صرف ایک ماہ کے دوران 300 کسانوں نے خودکشی کی تھی۔

بھارت کی اہم اور خوشحال ریاستوں میں مہاراشٹر کو بھی شمار کیا جاتا ہے، اس خوشحال ریاست میں صرف ایک ماہ کے دوران 300 کسانوں نے خودکشی کی تھی

ریاست مہاراشٹر کے محکمہ ریونیو کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق سن 2015 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب صرف گزشتہ برس نومبر سنہ 2019 میں تین سو کسانوں نے خودکشیاں کی، تھیں،تاہم خودکشی کی یہ شرح گذشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 61 فیصد زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ جنوری سے ستمبر سن 2019 تک خودکشی کرنے والے کسانوں کی مجموعی تعداد 2532 بتائی جارہی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.