اس سلسلے میں لاک ڈاؤن کے سبب اسکول فیس کو لیکر ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ میں اس ضمن میں اب تک 14 عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔
ان میں صرف ایک عرضی ایسی ہے جس میں بچوں اور والدین سے جبراً فیس وصولی کو لیکر اور اسکول کے ذریعہ فیس میں کسی طرح کی نرمی يا چھوٹ نا دینے سے متعلق ہے۔
اس کے عرضی گزار ڈاکٹر فیضان عزیزی ہیں۔ ان سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی ہے۔
مزید پڑھیں:ممبئی: فیس سے متعلق اسکول کی من مانیاں جاری
ڈاکٹر فیضان عزیزی نے بتایا کہ دوسری ریاست میں لاک ڈاؤن کے سبب فیس میں کافی حد تک چھوٹ دی گئی ہے جب کہ مہارشٹر میں ایسی کوئی چھوٹ نہیں دی گئی جس کے سبب والدین پریشان ہیں، اسی سبب سے انھوں نے ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔