مہاراشٹر نے جمعرات کو اس تجویز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ایس سی کا امتحان منعقد نہیں کیا جائے گا۔
امتحان رد کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں ہوئی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔
وزیر تعلیم ورشا گائکواڑ نے میٹنگ میں اطلاع دیتے ہوئے کہا،’ہم نے کابینہ کے سامنے بارہویں جماعت کے امتحانات کے سلسلے میں صورتحال پیش کی ہے۔
تجویز کی اطلاع محکمہ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کو دے دی گئی ہے۔
ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے بارہویں جماعت کے 14 لاکھ طلبہ کو راحت ملی ہے۔
قبل ازیں سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای، ہریانہ اور گجرات حکومتوں نے بھی 12ویں کے امتحانات رد کر دیے ہیں۔
یو این آئی،ایم اے