ETV Bharat / state

Samruddhi Mahamarg accident مہاراشٹرا کے سمردھی ہائی وے پر سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک، 17 زخمی اورنگ آباد میں زیرِعلاج

مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاج نگر ضلع کے ویجا پور تعلقہ میں سمردھی ایکسپریس وے پر سنیچر دیررات مسافر بس کے کھڑے ٹرک سے ٹکرا نے کے نتیجے میں سیلانی بابا کے 12 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔ 12 die in Samruddhi Mahamarg accident near Aurangabad dist

مہاراشٹرا کے سمردھی ہائی وے پر سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2023, 7:33 PM IST

Updated : Oct 15, 2023, 7:40 PM IST

مہاراشٹرا کے سمردھی ہائی وے پر سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک

چھترپتی سنبھاجی نگر: مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاج نگر ضلع کے ویجا پور تعلقہ میں سمردھی ایکسپریس وے پر سنیچر دیررات مسافر بس کے کھڑے ٹرک سے ٹکرا نے کے نتیجے میں سیلانی بابا کے 12 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی جب کہ 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ دیر رات ایک بجے اس وقت پیش آیا جب سیلانی بابا کے درشن کے لئے جا رہے عقیدت مندوں کی بس ویجا پور کے قریب سمردھی ایکسپریس وے پر جبڑگاؤں ٹول پلازہ کے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 6 خواتین اور ایک نومولود بچہ بھی شامل ہے جب کہ 18 افراد زخمی ہیں۔ دیر رات سے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو چھترپتی سمبھاجی نگر اور ویجا پور کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال (جی ایم سی ایچ) میں داخل کرایا گیا ہے۔

دیر رات ویجاپور تحصیل کے قریب سمردھی ہائی وے ٹیمپو ٹریول اور ٹرک کے بیچ خوفناک حادثہ ہوا ہے جس میں 12 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 20 سے زیادہ مسافر شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے 17 زخمیوں کو اورنگ آباد میں علاج کی غرض سے سرکاری اسپتال لایا گیا ہے، جہاں پر اب کئی سارے سیاسی لیڈران زخمیوں سے ملاقات کر رہے ہیں، ساتھ ہی ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی سمردھی ہائی وے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے مرنے والوں کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے تو وہی، ریاستی حکومت کی جانب سے وزیراعلی نے مرنے والوں کو پانچ لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، اور زخمیوں کا علاج سرکاری ہسپتال میں مفت کیا جائے گا۔

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع ویجاپور تحصیل کے قریب سمردھی ایکسپریس وے پر پیش آئے ایک خوفناک حادثے میں ٹیمپو ٹریول میں سفر کر رہے 12 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 20 سے زیادہ لوگ زخمیوں ہو گئے زخمیوں کو علاج کی غرض سے ویجا پور اور اورنگ آباد کے سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال گھاٹی (جی ایم سی ایچ) میں داخل زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔اس دوران ریاستی کابینی وزیر دادا بھوسے بھی اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال میں پہنچے اور زخمیوں سے ملاقات کی دادا بھوسے کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیراعظم نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی مرنے والوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔تو وہیں ریاست کی حکومت کی جانب سے مرنے والوں کو پانچ لاکھ روپے دینے کا وعدہ وزیراعلی نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hamas Israel War فلسطین میں امن وامان اور مسجد اقصیٰ کے لیے آزادی کی دعا

سمردھی ایکسپریس وے پر پیش آئے ایک خوفناک حادثے کے بعد سرکاری اسپتال گھاٹی پہنچے قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے زخمیوں سے ملاقات کی اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیمپو ٹریول کے پیچھے آر ٹی او لگ گئے تھا کیونکہ ٹیمپو ٹریول میں گنجائش سے زیادہ لوگ بیٹھے تھے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس ٹیمپو ٹریول میں 38 سے 40 لوگ بیٹھے تھے لیکن اس گاڑی کی گنجائش 17 افراد کی تھی۔ تیز رفتار ٹیمپو ٹریول نے راستے کے کنارے کھڑی ٹرک کو ٹکر مار دی، جس سے 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور باقی زخمی ہو گئے۔ اپوزیشن لیڈر امباداس نے ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سمردھی ہائی وے پر آئے دن حادثات ہو رہے ہیں، اور اس کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہے۔زخمی مریضوں کے لواحقین جب اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال پہنچے تو ان کی آنکھوں سے آنسو گرنے لگے اور وہ زخمیوں کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔اس دوران زخمیوں کے لواحقین نے اپوزیشن لیڈر سے کہا ہے کہ سرکاری اسپتال میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں، اس لیے ان کے مریض کو سرکاری اسپتال سے کسی اور پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا جائے۔ ایک بار پھر مریض کے لواحقین سرکاری اسپتالوں پر اچھا علاج فراہم نہ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

Last Updated : Oct 15, 2023, 7:40 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.