ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں مدد کے لئے ریاست کے مختلف شہروں میں سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی 10 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔'
دیشمکھ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہم نے مرکزی حکومت سے ریاست میں 20 سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کمپنیوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔ اب تک 10 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں جن میں 5 ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف)، 3 سی آئی ایس ایف اور 2 سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی کمپنیاں شامل ہیں۔'
وزیر داخلہ نے بتایا کہ 'انہیں ممبئی، پونے، اورنگ آباد، مالیگاؤں اور امراوتی بھیج دیا گیا ہے۔
اس سے قبل مہاراشٹر حکومت نے 13 مئی کو سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی 20 کمپنیوں سے ریاست میں امن وامان برقرار رکھنے میں مدد کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ 'مہاراشٹر میں پیر تک کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 33،053 ہوگئی ہے۔'