ETV Bharat / state

Satara communal clashes مہاراشٹرا کے ستارا میں فرقہ وارانہ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک متعدد زخمی - مہاراشٹرا کے ستارا میں فرقہ وارانہ جھڑپ

ستارا ضلع کے پوسیساولی گاؤں میں سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کی وجہ سے پتھراؤ اور آگ زنی کا واقعہ پیش آیا۔ پرتشدد واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی دکانات میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ 1 killed, 10 injured, 23 arrested in Satara communal clashes over social media post

ستارہ کے پوسیساولی گاؤں میں دو گروپوں میں تشدد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 3:29 PM IST

Updated : Sep 12, 2023, 3:50 PM IST

مہاراشٹرا کے ستارا میں فرقہ وارانہ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

اورنگ آباد:ستارا ضلع کے پوسیساولی گاؤں میں سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کی وجہ سے پتھراؤ اور آگ زنی کا واقعہ پیش آیا۔ پرتشدد واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی دکانات میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ پوسیساولی گاؤں میں تشدد کے واقعات کے بعد پولیس نے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور ستارا میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا۔ پولیس نے عوام سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ستارا کے پوسیساولی گاؤں میں 10 ستمبر کو ہوئے فسادات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ پرتشدد واقعات میں کئی لوگوں کی گاڑیوں، مکانوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کے بعد ستارا میں بھارری پولیس فورس کو تعینات کرکے حالات کو قابو میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 15 دن پہلے کچھ لوگوں نے انسٹاگرام پر عظیم رہنماؤں کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کیا تھا اس کے بعد گاؤں کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ دو روز قبل دو گروپ میں تصادم ہوا اور ہنگامہ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Vs India row ہم ملک کا نام نہیں بدلیں گے، وزیر اعظم بدلیں گے':ٹھاکرے

مہاراشٹر کے مغربی حصّے میں پچھلے چند ماہ سے فرقہ پرست عناصر آپسی بھائی چارے کو ختم کرنے اور ماحول کو خراب کرنے کی کوشش میں ہیں۔ پرتشدد واقعات کے دوران شرپسندوں نے گاؤں کی ایک مسجد پر حملہ کردیا اور یہاں موجود نمازیوں پر مارا پیٹا۔ متعدد نماز اس حملہ میں زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ شرپسندوں نے مسجد میں بڑے پیمانہ پر توڑ پھوڑ کی۔

Last Updated : Sep 12, 2023, 3:50 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.