ETV Bharat / state

اندور میں ضرورت مندوں میں کپڑوں کی تقسیم - indore news

اندور کے رہنے والے معید پٹھان، جو بی جے پی اقلیتی سیل کے کارکن بھی ہیں، انہوں نے غربیوں میں کپڑے تقسیم کیے۔وہ اپنی کار میں کپڑے بھر کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ضرورت مندوں کو کپڑے تقسیم کی۔

اندور میں ضرورت مندوں کو کپڑے تقسیم کئے گئے

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 10:32 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں لاک ڈاؤن کے درمیان نوجوان ضرورت مندوں کی کپڑے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کپڑے تقسیم کر رہے ہیں۔

شہر اندور میں جہاں کورونا کی دوسری لہر سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں، اس سے تحفظ کے لیے انتظامیہ کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک داؤن کو ڈیڑھ مہینے کا وقت گزر چکا ہے۔وہیں لاک ڈاؤن کے درمیان معاشی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو دو وقت کی روٹی حاصل کرنے میں دشواری پیدا ہوگئی ہیں۔

اندور میں ضرورت مندوں کو کپڑے تقسیم کئے گئے

لیکن جہاں کورونا نے لوگوں کو مشکلات میں مبتلا کیا ہے وہیں ان مشکلات کو دور کرنے کے لیے انسانی خدمات کا جذبہ رکھنے والے لوگ بھی موجود ہیں، جو نہ صرف ضرورتمندوں کو کھانا تقسیم کر رہے ہیں بلکہ علاج کے ساتھ کپڑے بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

ایسے ہی اندور کے رہنے والے معید پٹھان، جو بی جے پی اقلیتی سیل کے کارکن بھی ہیں، انہوں نے غربیوں میں کپڑے تقسیم کیے۔وہ اپنی کار میں کپڑے بھر کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ضرورت مندوں کو کپڑے تقسیم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دور میں کئی سماجی تنظیمیں اپنے اپنے طریقے سے لوگوں کو کھانا اور علاج فراہم کر رہی ہیں۔لیکن جب ہماری ٹیم نے تفتیش کی تو ہمیں پتہ چلا کہ ان لوگوں کو کپڑے کی بھی سخت ضرورت ہے، اس لیے ہم کپڑے تقسیم کرنے کے لئے پہنچ گئے، کیونکہ عموما کپڑوں کی طرف ہر کسی کی توجہ نہیں جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.