ریاست مدھیہ پردیش میں ستنا کے سندھی کیمپ علاقے کے راکیش کمار گپتا نے 83 ہزار روپے کی اسکوٹی پانچ سو اور دو ہزار کی نوٹوں سے نہیں بلکہ پانچ اور دس روپے کے سکوں سے خریدا ہے۔
ان سکوں کا وزن تقریبا 60 کلو تھا۔ نوجوان ان سکوں کو تھیلے میں بھر کر شوروم گیا اور اسکوٹی خریدا۔
دھنتیرس اور دیوالی میں خریداری کا ٹرینڈ ہوتا ہے۔ اور لوگ اس دن خریداری کرنا اچھا مانتے ہیں۔ اس دوران صرافہ، برتن، کپڑے اور گاڑیوں کی خریداری کرتے ہیں۔
اتنی تعداد میں سکوں کو دیکھ کر ایجنسی کے ڈائریکٹر بھی حیران رہ گئے حالانکہ ایجنسی کے ڈائریکٹر نے سکوں کو لینے سے انکار نہیں کیا۔ اس دوران تین گھنٹوں تک 83 ہزار کے سکوں کو گن کر اسکوٹی کی چابی گاڑی مالک کو دی گئی ۔