بھوپال: یوگا کا عالمی دن ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں یوگا اور مراقبہ کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس سال دنیا بھر میں 9واں بین الاقوامی یوگا ڈے 2023 منایا جا رہا ہے۔ اس سال یوگا ڈے 2023 کا تھیم 'واسودھیوا کٹمبکم کے لیے یوگا ڈے رکھا گیا ہے۔ واسودھائیو کٹمبکم کا مطلب ہے. زمین ایک خاندان ہے۔ اس تھیم کا مقصد زمین پر موجود تمام لوگوں کو بطور خاندان صحت کے لیے یوگا کی مشق کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ وہیں دوسری جانب مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں پہلی بار عالمی یوگا ڈے کے موقع پر مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے دفتر میں یوگاسن بھی کیا گیا۔ وقف بورڈ کے احاطے میں وقف بورڈ کے تمام ملازمین یوگا کرتے نظر آئے۔
بتادیں کہ عالمی یوم یوگا ڈے پر پروگرام کا انعقاد بھارتی جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر شہریار احمد نے وقف بورڈ کے احاطے میں کیا تھا جس میں بنیادی طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے نو منتخب ریاستی صدر ایم اعجاز خان موجود تھے۔ وہیں اس موقع پر وقف بورڈ کے چیئرمین سنور پٹیل وقف بورڈ کے سی ای او کے ساتھ وقف بورڈ کے ملازمین موجود تھے، وقف بورڈ کے چیئرمین سنور پٹیل نے کہا کہ ہم خود اپنے ملک کی ثقافت، اپنے ملک کے یوگا، ہمارے ملک کی ورزش پر فخر محسوس کرتے ہیں، اس کے لیے پوری دنیا متفق ہے۔ کہ میں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ملک کے کروڑوں لوگوں کو صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
وہیں بھارتی جنتا پارٹی کے دیگر لیڈران اور کارکنان نے آج یوم یوگا ڈے کے موقع پر کہا کہ یوگا کر لوگوں کو پیغام دیا کہ یوگا کرنے سے جسم تندرست رہتا ہے اور اسے ورزش سمجھ کر کرتے رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں ہر سال سبھی اداروں میں یوگا ڈی زور و شور کے ساتھ منایا جاتا رہا ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ جب یوگا ڈے کے موقع پر کسی مسلم ادارے میں یوگا کروایا گیا۔ جس میں مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے ملازمین کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلم لیڈران اور کارکنان نے شرکت کی