بھوپال کے حکیم سید ضیاء الحسن گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کے زیر اہتمام یونانی ڈے کے مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ World Unani Day Celebration in Bhopal
یونانی ڈے کے موقع پر طب یونانی پر پوسٹر میکنگ، غزل، بلڈ ڈونیشن کیمپ اور کوئز مقابلے کے ساتھ ساتھ حکیم اجمل خان کی حیات و خدمات پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں دانشوروں نے تحریک آزادی میں حکیم اجمل خان کی خدمات کے ساتھ طب کہ میدان میں ان کی گراں قدر خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ دانشوروں کا ماننا ہے کہ حکیم اجمل خان کے افکار و نظریات کو نہ صرف عام کرنے کی ضرورت ہے۔ بلکہ انہوں نے طب کے میدان میں جو تحقیقی کام کیے ہیں اس پر نئے سرے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر کالج کے زیراہتمام منعقدہ مختلف پروگرام کے کامیاب طلبہ کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
واضح رہے کہ حکیم اجمل خان ایک حکیم ہی نہیں بلکہ ایک بہت بڑے مجاہد آزادی تھے۔ آپ گنگا جمنی تہذیب کے علمبرار تھے۔ اس کے علاوہ طب میں حکیم صاحب نے ہربل دواؤں کو ہر ادارے اور انسٹیٹیوٹ تک پہنچانے کا کام کیا ہے، ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ حکیم اجمل خان ملک میں یونانی پیتھی آبرو تھے۔'
مزید پڑھیں: