ستواس پولیس تھانہ علاقے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قبضہ ہٹانے پہنچے ریوینو اور پولیس ٹیم پر درجن بھر لوگوں نے حملہ بول دیا، اور اس کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے خاتون نے خود کو آگ کے حوالے کر دیا۔ فی الحال خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
گاؤں والوں کے حملہ میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ پولیس نے تقریباً درجن بھر لوگوں پر معاملہ درج کر لیا ہے۔
خاتوں کی آگ کے حوالے کرنے کا ویڈیو بھی وائرل ہو گیا ہے۔ جس پر مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔