ETV Bharat / state

'مضر اشیا سے دودھ بنانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی'

ریاست مدھیہ پردیش کے صحت عامہ اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر تلسی رام سلاوٹ نے کہا کہ یوریا وغیرہ مضر اشیا ملاکر سِنتھیٹِک دودھ سے بننے والے میوا، پنیر وغیرہ کی پیداوار کرنے والوں اور ان کی تجارت کرنے والوں کے خلاف نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کاروائی ہوگی۔

'مضر اشیا سے دودھ بنانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی'
author img

By

Published : Jul 22, 2019, 5:23 PM IST

مدھیہ پردیش میں یوریا وغیرہ مضر اشیا کی ملاوٹی سِنتھیٹِک دودھ،کھویا، پنیر وغیرہ ملنے کے معاملےسامنے آنے پر یہ سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔

سلاوٹ نے اسمبلی چیمبر میں منعقدہ میٹنگ میں اس معاملے میں اشیائے خودنی اور دوا کے افسران کو کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سِنتھیٹِک دودھ اور اس سے بننے والی دیگر اشیاعوام کی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ اور مہلک ہیں۔ ملاوٹ کرنےوالوں کو عوام کے صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے محکمہ کے افسران سے کہا کہ وہ ریاست اور ضلع پر سِنتھیٹِک دودھ بنانے والوں اور اس کی تجارت کرنے والوں کی دھڑ پکڑ کے لیے دستے بناکر کاروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے کمشنر، اضلاع کے کلیکٹر اور پولیس افسران سے ایسے افراد کے خلاف این ایس اے جیسے سخت قانون کے تحت کاروائی کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.