ایڈیشنل ضلع اور شیسن جج این ایم سنگھ مینا نے کل منیش شری واستو نام کے ایک شخص کو بیوی کے قتل کے جرم میں سزا سنائی۔استغاثہ کے مطابق اکتوبر 2016 کو نیمچ ضلع کے کھور گاوں کے ایک سیمینٹ فیکٹری کی ایک رہائشی کالونی کے ایک کمرے میں منیش شریواستو کی بیوی ترپتی کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔
پولس کے مطابق ترپتی کو پہلےگلا گھونٹ کر قتل کیا گیا پھر اس کی لاش کو پھندے سے لٹکادیا گیا تاکہ پہلی نظر میں یہ خود کشی کا معاملہ لگے۔پولیس نے چارج شیٹ عدالت میں پیش کی تھی۔