ETV Bharat / state

'ہم عوام تک اپنی بات نہیں پہنچا سکے'

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے سلسلہ میں کہا کہ ہم عوام تک اپنی بات نہیں پہنچا سکے۔

'ہم عوام تک اپنی بات نہیں پہنچا سکے'
author img

By

Published : May 27, 2019, 11:19 PM IST

کمل ناتھ نے سیدھی ضلع کے چرہٹ صحافیوں سے بات چیت کے دوران لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی کمزور کارکردگی کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام تک اپنی بات نہیں پہنچا سکے اور بی جے پی جذباتی موضوعات سے عوام کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی۔

کمل ناتھ نے کہا کہ ہم اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے پھر سے تیار ہیں۔ اس میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہماری حکومت پہلے بھی ایوان میں اکثریت ثابت کرچکی ہے۔ بی جے پی ااپنا حوصلہ بڑھانے کی کوششوں کے سبب اس طرح کی باتیں کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔ کل ہی بھوپال میں اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں تمام اراکین اسمبلی شامل ہوئے۔

وزیرا علی چرہٹ کے نزدیک ساڈا میں سابق مرکزی وزیر اور آنجہانی کانگریسی رہنما ارجن سنگھ کی اہلیہ سروج سنگھ کے ’تریودشی‘ پروگرام میں شامل ہونے پہنچے تھے۔ ساڈا میں ارجن سنگھ کے بیٹے اور سینیئر کانگریسی رہنما اجے سنگھ سے ملاقات کرنے کئی عوامی نمائندے اور دیگر لوگ بھی پہنچے۔

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.