ETV Bharat / state

'ہم نے ہار کر واپس نہ آنے کا وعدہ کیا تھا' - ہم نے ہار کر واپس نہ آنے کا وعدہ کیا تھا

اکیس برس قبل کرگل جنگ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کرگل کی یہ جنگ بھارتی فوج کی جرأت، ہمت اور بے مثال لڑائی کی مہارت کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے۔

کرگل جنگ کے سابق فوجی
کرگل جنگ کے سابق فوجی
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 7:32 AM IST

آج ملک بھر میں کرگل وجے دیوس منایا جا رہا ہے۔ 1999 میں اس دن ، دو ماہ سے زیادہ عرصہ تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد بھارتی فوجیوں نے ان علاقوں پر دوبارہ قبضہ کیا جن پر پاکستانی افواج کی طرف سے دخل اندازی کی گئی تھی۔

' ہم نے ہار کر واپس نہ آنے کا وعدہ کیا تھا: کرگل جنگ کے سابق فوجی

ریاست مدھیہ پردیش کے مورینا میں دریائے چمبل کے کنارے ہراچنداوسائی گاؤں میں پیدا ہوئے ریٹائرڈ فوجی اوم پرکاش سنگھ نے 1979 میں بھارتی فوج کے دوسرے راجپوتانہ رائفلز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور سال 2000 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ ان کے دور میں انہوں نے بھارت - پاکستان اور بھارت - چین کے درمیان ہونے والی تین جنگوں میں اہم کردار ادا کیا۔

12 جون 1999 کو اوم پرکاش سنگھ دیگر فوجیوں کے ساتھ تین دن سے زیادہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر چڑھ گئے اور 3 پمپل پوسٹ کے راج سیکٹر میں دشمن کی چوکیوں کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اوم پرکاش سنگھ نے وہاں ترنگا لہرایا اور سینئرز کو اپنی جیت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کارگل جنگ: سوربھ کالیا اور سمت رائے کی بہادری کو سلام

'کرگل' صرف ایک ضلع کا نام نہیں ہے بلکہ ایک ایسا جذبات ہے جو ہمیں جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کی بہادری کی داستانوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ بھارت اور پاکستان کے مابین مسلح تصادم تھا جو مئی اور جولائی کے درمیان مرکز کے زیر انتظام لداخ کے ضلع کرگل میں ہوا تھا اور اس دوران 527 سے زائد فوجی ہلاک اور 1،363 سے زیادہ فوجی زخمی ہوئے تھے۔

راجپوتانہ رائفلز کے فوجی کرگل کے علاقے میں دراس سیکٹر میں تعینات تھے۔ رجمنٹ دس جون کو سیکٹر میں پہنچی۔ دشمن کی چوکی تقریباً 16،000 فٹ بلندی پر واقع تھی جو رجمنٹ کے لئے ایک بڑا چیلنج تھا۔ مشکلات کے باوجود ، فوجی بہادری سے لڑے اور پہاڑ کی طرف بڑھے۔

اوم پرکاش سنگھ نے کہا کہ 'ہم نے اس عہد کے ساتھ اپنے سر پر زعفران کے دوپٹے باندھ رکھے تھے کہ ہم صرف چوٹیوں کو فتح کرنے کے بعد واپس آئیں گے لیکن شکست کا سامنا کر کے واپس نہیں آئیں گے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم سب شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن سے لڑتے رہے اور آگے بڑھتے رہے اور ہم نے کرگل کی اسٹریٹجک چوٹیوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔"

زیادہ تر فوجیوں خون کی کمی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے کیونکہ وہ اپنے زخموں کی پرواہ کیے بغیر ، چوٹیوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے دشمنوں سے لڑتے رہے۔

21 سال بعد بھی، سپاہی اوم پرکاش سنگھ نے کہا کہ 'اگر میری مادر وطن کو میری ضرورت ہو تو میں اسی حوصلے اور جذبے کے ساتھ دوبارہ لڑنے کے لئے تیار ہوں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.