ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش کی تمام 230 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ختم، کم از کم 72 فیصد ووٹنگ - ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے مطابق تمام 230 حلقوں میں صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ شام 6 بجے تک 11 گھنٹے کے دوران اوسطاً 72 فیصد ووٹرز نے اپنا ووٹ ڈالا۔MP Assembly Election Voting

ووٹنگ ختم
ووٹنگ ختم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 7:35 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج شام 6 بجے ختم ہوگئی اور تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ ووٹرز میں سے کم از کم 72 فیصد نے اپنا ووٹ ڈالا۔ مختلف واقعات کو چھوڑ کر ووٹنگ زیادہ تر پرامن طریقے سے ہوئی اور اس طرح 2533 امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں بند ہوگئی۔

2018 کے اسمبلی انتخابات میں 75.63 فیصد ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا تھا اور 2013 کے انتخابات میں 72.69 فیصد ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا تھا۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ ریاست کی تمام 230 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش کی 230 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے مطابق تمام 230 حلقوں میں صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ شام 6 بجے تک 11 گھنٹے کے دوران اوسطاً 72 فیصد ووٹرز نے اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ فیصد کے اصل اعداد و شمار حاصل کرنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا اور اس میں ضرور اضافہ ہوگا۔ مختلف علاقوں سے یواین آئی کو ملی اطلاع کے مطابق شام کو ووٹنگ ختم ہونے سے پہلے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ ریاست میں ووٹنگ کو لے کر لوگوں میں کافی جوش و خروش تھا۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.