ودیا بائی 68 برس کی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ ہمیں چیلنجوں کا سامنا کرنا چاہیئے۔
ودیا بائی نروریا جب کمپیوٹر سیکھنے چھوٹے۔ چھوٹے بچوں کے ساتھ کلاس روم میں جاتی تھیں تو ان کا مذاق کیا گیا۔اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور چیلنجوں کا ہنس کر تسلیم کیا، لہٰذا انہوں نے 68 برس کی عمر میں کمپیوٹر سیکھ کر اے گریڈ کا ڈپلوما بھی حاصل کیا۔
ودیا بائی کمپیوٹر سیکھنے کے بعد اپنے بیٹے کے کام میں ہاتھ بٹاتی ہیں اور نقشے بنانے سے لیکر دوسرے کام بھی منٹوں میں کردیتی ہیں۔
انہوں نے ان لوگوں کو بھی کمپیوٹر سیکھنے کا مشورہ دیا ہے، جو آج بھی کمپیوٹر سے دور بھاگتے ہیں۔
جس عمر میں لوگ دوسروں سے سہارا مانگتے ہیں اس عمر میں ودیا بائی پورے جوش و خروش کے ساتھ کام کرتی ہیں۔
ہر پل کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کی خواہش نے انہیں دوسروں سے منفرد بنادیا ہے۔
بیٹے کی اچانک موت سے انٹرنیٹ کی مدد سے وہ چھوٹی موٹی پریشانیوں کو گھر بیٹھے حل کر لیتی ہیں۔