وی ایچ پی کے رہنما یوراج سنگھ چوہان کو نامعلوم بدمعاشوں نے قتل کر دیا جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب یوراج سنگھ ایک چائے کی دکان پر کھڑے تھے کہ نامعلوم بدمعاش موٹرسائیکل پر آئے اور یوراج پر حملہ کردیا۔ وہاں موجود لوگ کچھ سمجھ پاتے اس سے قبل ہی حملہ آور فرار ہوگئے۔
گولی چلنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی لوگ یوراج سنگھ چوہان کو ہسپتال لے گئے۔
اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ناکہ بندی کرکے بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی۔
یوراج کیبل کاروبار سے منسلک تھا اور وکیل بھی تھا۔ اس حملے کی وجہ آپسی تنازع بتائی جارہی ہے۔ پولیس یوراج کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
واضح رہے کی صنعتی شہر اندور میں اس سے قبل کیبل کاروبار میں ایک ہائی پروفائل قتل ہوا تھا اس میں یوراج سنگھ چوہان پر بھی قتل میں ملوث ہونے کا شبہ تھا یوراج کا نام ایک بدماش سدھاکر سے جوڑا جاتا ہے جو ہائی پروفائل قتل کے جرم میں فی الحال جیل میں ہے پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔