ETV Bharat / state

Urdu National Award کفیل خان اور افسر خان کو قومی نیشنل اردو ایوارڈ سے نوازا گیا

قومی شکھشک کرم چاری سنگھ دہلی کے زیراہتمام بھوپال کے دو اردو اساتذہ کفیل خان اور افسر خان کو نیشنل اردو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Kafil khan And Afsar Khan Awarded Urdu National Award

کفیل خان اور افسر خان کو قومی نیشنل اردو ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 2:24 PM IST

کفیل خان اور افسر خان کو قومی نیشنل اردو ایوارڈ سے نوازا گیا

بھوپال: دہلی کی تنظیم قومی شکھشک کرم چاری سنگ نے بھوپال کے دو اردو اساتذہ کو اردو زبان کے فروغ اور اس کی فلاح کے لئے کام کرنے کے اعتراف میں قومی اردو نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ قومی اردو نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کئے گئے افسر خان کہتے ہیں کہ یہ تنظیم آل انڈیا لیول کی تنظیم ہے جس نے ہمیں اردو ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ساتھ ہی تنظیم نے اردو زبان کے فروغ اور اس کی بقا کے لئے ہمیں کچھ ذمہ داریاں بھی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 2003 سے اردو زبان کی فلاح اور اس کے فروغ کے لئے کام کرتے چلے آرہے ہیں۔ہم اسکولوں میں گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والے اردو نصاب کو بچوں تک پہنچانے اور انہیں اس زبان سے تعارف کرانے کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے چلے آرہے ہیں۔ وہی ہم ہمارے اسکول میں پہلی کلاس سے ہی طلبہ کو اردو زبان سکھاتے ہیں۔ ہم لگاتار اردو کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اس زبان کو پیچھڑنے نہیں دے رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہمیشہ یہی رہتی ہیں کہ اردو زبان سب سے اوپر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hijab Boxer Girl لداخ کی حجاب باکسرلڑکی

ان کا کہنا ہے کہ اردو زبان پڑھنے والا بچہ کبھی پیچھے نہیں رہے گا کیونکہ چھ بڑے ایسے ممالک دنیا میں موجود ہیں جہاں اردو زبان چلن میں ہے۔ جن ملکوں نے اردو زبان کو اپنایا ہے وہاں ترقی دیکھی گئی ہے۔ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ترقی کرے۔اس کے لئے ہمیں اردو زبان پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وہیں اس ایوارڈ پر کفیل احمد کہتے ہیں کہ میں بھی لمبے وقت سے اردو زبان کے لئے کام کر رہا ہوں اور میرے ذریعہ چلائی جا رہی اسکول میں بھی اردو زبان کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔ کفیل احمد کہتے ہیں کی جو طلبات ہماری اسکول میں داخلہ لیتا ہے ہم اسے اردو سبجیکٹ لینے پر زور دیتے ہیں تاکہ نہیں نسل اردو زبان سے وابستگی رکھے۔آج کے وقت میں اردو زبان کو پڑھنے والے کم ہوتے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.