ETV Bharat / state

بھوپال: اردو ماہنامہ "پرواز" کا اجرا

دو سو سالہ جشن اردو صحافت منانے سے متعلق بھوپال میں منعقدہ پروگرام میں مدھیہ پردیش کے ممتاز اردو ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور دانشوروں نے شرکت کی اور 2022 میں پورے سال کشمیر سے کنیا کماری تک صدی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا-

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 7:17 PM IST

بھوپال: اردو ماہنامہ پرواز کا اجرا
بھوپال: اردو ماہنامہ پرواز کا اجرا

اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن کی تیاریاں بھوپال میں زور و شور سے جاری ہیں- جشن اردو صحافت کے پہلے پروگرام کا انعقاد بھوپال میں جنوری 2022 میں ہوگا- دو سو سالہ جشن اردو صحافت منانے سے متعلق بھوپال میں منعقدہ پروگرام میں مدھیہ پردیش کے ممتاز اردو ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور دانشوروں نے شرکت کی اور 2022 میں پورے سال تک کشمیر سے کنیا کماری تک صدی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا-

اردو ماہنامہ پرواز کا اجرا

جشن اردو صحافت کی تیاریوں کے موقع پر بھوپال میں ماہنامہ "پرواز" کا اجراء بھی عمل میں آیا- اردو صحافت نے اپنی ابتدا سے عوامی مسائل کی نمائندگی کا جو فریضہ ادا کرنے کا کام شروع کیا تھا وہ بخوبی ابھی بھی جاری ہے-

اردو ماہنامہ پرواز کا اجرا
اردو ماہنامہ پرواز کا اجرا

اردو صحافت دوسری زبانوں سے کسی درجہ کم نہیں ہے- بلکہ اور اخباروں کے مقابلے میں اردو صحافت کو اولیت حاصل ہے- اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن کی تیاریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ پرنٹ میڈیا, الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا میں اردو صحافت کی خوبیوں سے سبھی واقف ہیں-

یہ بھی پڑھیں:Beaten by Mob: اندور ہجومی تشدد، متاثر کے خلاف مقدمہ

جشن اردو صحافت کے پہلے پروگرام کا آغاز بھوپال سے ہوگا- پروگرام کے لیے نامور اردو صحافیوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ ان کے مقالات کو لے کر خاکہ تیار کیا جارہا ہے جسے بہت جلد نمایاں کردیا جائے گا-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.