ETV Bharat / state

بھوپال: اردو اکادمی کی جانب سے اردو ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد - bhoopal news

مدھیہ پردیش اردو اکادمی اور محکمہ ثقافت کی جانب سے اردو زبان کے فروغ کے لیے اردو ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

بھوپال: اردو اکادمی کی جانب سے اردو ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 5:12 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں اردو اکادمی اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی اردو ڈرامہ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ اردو ڈرامہ اردو زبان و ادب کی ایک مقبول صنف ہے۔

اس اردو ڈرامہ فیسٹیول میں آج منشی پریم چند کا مشہور ڈرامہ "آداب منشی پریم چند" پیش کیا گیا۔ اس کی ہدایت کاری مکیش شرما نے کی۔ بھوپال کے ڈراما کے نوجوان اداکاروں نے اس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ویڈیو

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے کہا کہ اردو ادب میں ڈرامے کی صنف بہت مشہور ہے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ 'اردو زبان کے فروغ کے لیے کسی صنف کو فراموش نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

وہیں، دوسری جانب مدھیہ پردیش حکومت اور محکمہ ثقافت کی جابنب سے یہ احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں کہ کسی بھی فن سے جڑے اداکاروں کی پیشکش ہوتے رہنا چاہیے۔

اردو اکیڈمی نے یہ اردو ڈرامہ فیسٹیول کورونا گائیڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے منعقد کیا تاکہ کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.