اندور کی "شبنم" ہندو دیوی دیوتاؤں کی پینٹنگز بناتی ہیں۔
شبنم کا کہنا ہے کہ نب پینٹنگ یعنی لکڑی کے اوپر رنگوں کے ذریعے ہنر کا مظاہرہ ان کے لیے "پوجا" کا درجہ رکھتا ہے۔
اندور کی ایک ایسی ہی باصلاحیت خاتون شبنم ہے جو مذہب سے اوپر اٹھ کر فن کے تقاضوں اور روزی روٹی کی ضرورتوں کو پورا کر رہی ہیں۔
شبنم نب پینٹنگ کی ماہر ہیں اور وہ لکڑیوں پر رنگوں کا استعمال کرکے ہندو دیوی دیوتاؤں کی تصویریں اور ہندو مذہب کے ڈیزائنس کو بناتی ہیں۔
نب پینٹنگ ایک ایسا فن ہے جو لکڑیوں کے استعمال کے ساتھ لکڑیوں کے اوپر رنگوں کے استعمال کے لیے جانا جاتا ہے اور ملک میں بہت ہی کم لوگ ایسے ہیں جو اس طرح کی دستکاری میں ماہر ہیں۔