ETV Bharat / state

Narendra Singh Tomar News مرکزی وزیر تومر مدھیہ پردیش الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینر

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے مرکزی وزیر زراعت تومر کو آئندہ مدھیہ پردیش انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کی ریاستی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا ہے۔

مرکزی وزیر تومر مدھیہ پردیش الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینر

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 3:53 PM IST

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی قیادت نے آج زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کو مدھیہ پردیش الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا کنوینر مقررکیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ کے ذریعہ جاری کردہ ایک خط کے مطابق، پارٹی صدر جے پی نڈا نے مرکزی وزیر زراعت تومر کو آئندہ مدھیہ پردیش انتخابات کے سلسلے میں ریاستی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔

تومر کی اس عہدے پر تقرری پر پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما نے کہا کہ اس کے لئے تومر کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ تومر اس سے پہلے مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ فی الحال ریاست کی مورینا پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھا کے رکن ہیں۔ مدھیہ پردیش میں آئندہ نومبر میں انتخابات کی تجویز ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت نے اس سے پہلے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کو ریاست کے الیکشن انچارج اور اشونی ویشنو کو شریک انچارج کے طور پر اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ریاست میں طویل وقت سے انتخابات سے قبل قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ مسٹر تومر کی اس عہدہ پر تقرری کے بعد ان قیاس آرائیوں کے ختم ہونے کا امکان ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.