ETV Bharat / state

'عوام کی حمایت سے ہی حکومت تشکیل پاتی ہے' - امبہ اسمبلی حلقہ

گوالیار کے امبہ میں انتخابی مہم میں آئے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور بالی ووڈ اداکار راج پال یادو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کی۔

I have been in politics for ten years: Rajpal Yadav
میں سیاست میں دس برسوں سے ہوں: راجپال یادو
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 10:45 PM IST

مدھیہ پردیش کی 28 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم آج مکمل طور پر اختتام کو پہنچی ہے۔ ضمنی انتخاب میں سب سے زیادہ 16 نشستیں گوالیار چمبل خطے میں ہیں اور یہاں بی جے پی اپنی پوری طاقت لگا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں آج انچل میں مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور بالی ووڈ اداکار راج پال یادو نے روڈ شو کے ذریعے بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

میں سیاست میں دس برسوں سے ہوں: راجپال یادو

مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا 'آج تشہیر کا آخری دن تھا اور یہی وجہ ہے کہ امبہ اسمبلی حلقہ میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔'

مرکزی وزیر نے کہا کہ امید ہے کہ بی جے پی ان تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کمل ناتھ نہیں عوام بنائے گی۔ انچل میں جس کے ساتھ ہجوم ہے، جس نے ترقی کے کام کرائے ہیں، جس کو لوگ سننا چاہتے ہیں، جس کو پسند کرتے ہیں اسی کو ووٹ دیں گے۔

بالی ووڈ اداکار راج پال یادو نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو میں کہا مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ لہذا میں ان کے تمام امیدواروں کی تشہیر کرنے آیا ہوں۔ راج پال یادو نے کہا کہ وہ سب سے کمل کے سامنے بٹن دبانے اور تمام امیدواروں کو جیتانے کی درخواست کرتے ہیں۔ سیاست میں داخلے کے بارے میں راج پال نے کہا کہ میں اس وقت سے نہیں بلکہ دس سالوں سے سیاست میں ہوں۔

بتادیں کہ مدھیہ پردیش کی 28 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم رک گئی ہے۔ ضمنی انتخابات 3 نومبر کو 28 نشستوں پر ہونا ہے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 10 نومبر کو کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.