ETV Bharat / state

Hajj 2022: رباط میں قیام کے لیے عازمین حج میں غیر یقینی صورتحال برقرار - Uncertainty persists in Bhopal Hajj pilgrims

بھوپال کے عازمین حج کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نوابین بھوپال کے ذریعہ تعمیر کردہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ Uncertainty persists among Hajj pilgrims for stay in Rabat

رباط میں قیام کے لیے عازمین حج میں غیر یقینی صورتحال برقرار

author img

By

Published : Jun 7, 2022, 9:26 PM IST

Updated : Jun 7, 2022, 10:01 PM IST

مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی پرواز میں چند دن ہی رہ گئے ہیں۔ لیکن بھوپال کے عازمین حج کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نوابین بھوپال کے ذریعہ تعمیر کردہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ Uncertainty persists among Hajj pilgrims for stay in Rabat

رباط میں عازمین حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال پر ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب سے خبر شائع ہونے کے بعد سے سماجی تنظیموں نے عازمین حج کے حقوق کو لیکر اپنی تحریک تیز کردی ہیں۔ وہیں مدھیہ پردیش جمعیت علما نے اپنے سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے رباط میں عازمین حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شاہی اوقاف کے ناقص انتظامات کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شاہی اوقاف کے ٹرسٹی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

وہیں اس معاملے کے حوالے سے مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی سی جی آئی جدہ اور مرکزی حج کمیٹی کو خط لکھا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کے قیام کے لئے ریاست حیدر آباد، ٹونک ،میسور کی طرز پر بھوپال کے نوابین نے بھی اپنی ریاست کے عازمین حج کے قیام کے لئے مکہ اور مدینہ دونوں شہروں میں رباطیں قائم کی تھیں جن کو بھی اس رباط میں قیام کا موقعہ ملتا ہے انہیں سفر حج کے اخراجات میں کم از کم ایک لاکھ روپے کم خرچ ہوتے ہیں۔ Uncertainty persists among Hajj pilgrims for stay in Rabat

ویڈیو

عازمین حج کے رباط میں قیام کو لیکر غور و فکر کرتے ہوئے بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے مرکزی حج کمیٹی، مرکزی وزارت برائے اقلیتی فلاح وبہبود اور سی جی آئی جدہ کو خط لکھا ہے، بعد ازیں اس معاملے پر مدھیہ پردیش جمعیت علما کے سخت موقف سے مدھیہ پردیش حج کمیٹی بھی خواب غفلت سے بیدار ہوئی ہے۔

ایم پی حج کمیٹی کے سکریٹری سید شاکر علی جعفری کا کہنا ہے کہ مکہ و مدینہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر حج کمیٹی، سی جی آئی جدہ اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی فلاح وبہبود کو خط لکھا گیا ہے جیسے ہی وہاں سے کوئی احکام آتا ہے اس پر فورا عمل کیا جائے گا۔ Hajj 2022

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ہے کہ حج 2022 کے لئے مدھیہ پردیش سے 3470 عازمین حج نے درخواست دی تھی جس میں سے 1991 عازمین حج کا نام قرعہ کے ذریعہ منتخب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 جون سے ایم پی کے عازمین حج کی پرواز شروع ہوسکتی ہے۔ ایسے میں رباط میں قیام کی غیر یقینی صورتحال سے عازمین حج کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

Last Updated : Jun 7, 2022, 10:01 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.