ریاست مدھیہ پردیش کے عمرہ پر جانے والے زائرین نے الملک حج و عمرہ ٹریولز کے ذریعے زیارت کرنے کے لئے بکنگ کی تھی۔ٹولز نے متعدد زائرین کو تاریخ پر امبارکیشن پوائنٹ پہنچے کی ہدایت دی تھی ۔لیکن زائرین جب امبارکشن پوائنٹ پہنچے توٹریولز انتظامیہ نے اپنے موبائل بند کر لئے۔اس سے زائرین نے پریشان ہو کر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بنا کر وائرل کیا۔Umrah Pilgrims Facing Problems In Madhya Pradesh
زائرین نے ویڈیو کی مدد سے انتظامیہ اور عوام سے مدد مانگی۔ ٹریولز ایجنسی کی دھوکہ دہی کے شکارعاشق بھائی کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارے عمرے بیس دن کا پیکج تھا بعد میں 15دن کردیا اس کے لئے ایڈوانس ڈیڑھ لاکھ روپے اور پاسپورٹ ایک مہینے قبل جمع کرادیئے گئے تھے۔ عمرہ پر جانے کے لئے جب ہم ممبئی امبارکیشن پائنٹ پہنچے ۔انہیں بتایا گیا کہ ان سے سفری دستاویزات کولے کرسوال کئے گئے ۔زائرین نے ٹریولز انتظامیہ کو فون کیا لیکن انہوں نے اپنا فون ہی بند کر رکھا تھا۔
انہوں نے کہاکہ اب یہ شہر ہمارے لئے نیا ہے اور بہت ہی مہنگا ہے۔ بڑی مشکل سے ہم نے رہنے کا مسجد میں انتظام کیا ہے۔ یہاں پر دیگر لوگ بھی ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے ۔ہم سوشل میڈیا کے ذریعے ویڈیو انتظامیہ اور عوام تک پہنچا رہے تاکہ ہماری جلد سے جلد مدد کی جائے
یہ بھی پڑھیں:Madhya Pradesh Minster On Love Jihad مدھیہ پردیش کی وزیر ثقافت کا لو جہاد پر متنازعہ بیان
واضح رہے کہ عمرہ کا سفر ایک مومن کے لیے مقدس کا حامل ہے اور اس کاروبار سے 99 فیصد سے زیادہ مسلمان ہیں جڑے ہیں اس کے باوجود اگر کوئی کوئی عمرے کے نام پر دھوکہ دہی کرتا ہے تو پھر ایک مومن کا دوسرے مومن سے اعتماد کم ہونے لگتا ہے ٹھیک ہے۔