مدھیہ پردیش کے شہر اُجین کے سُنی مسلم کمیٹی کے علماء نے کہا کہ ان کے ڈاکٹرز کی ٹیم کورونا ویکسن پر کام کر رہی ہے اور جبک تک اس ٹیم کی جائزہ رپورٹ نہیں آجاتی تب تک ویکسی نیشن کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
علماء نے کہا کہ جب تک فتویٰ نہیں آتا تب تک ویکسن نہیں لی جائے گی اور ڈاکٹرز کے ریسرچ رپورٹ آجانے کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان مساجد سے کیا جائے گا۔
اجین کے علماء نے ایک میٹنگ کی ہے اور مشورہ کر رہے ہیں جو میڈیکل لائن کے مسلمان ڈاکٹر ہیں ان سے تبادلی خیال کرتے ہوئے یہ بات جاننے کی کوشش جاری ہے کہا کورونا ویکسن لی جاسکتی ہے یا نہیں؟